نامور افسانہ نگار، ناول نگار خالدہ حسین کے انتقال پر اکادمی ادبیات پاکستان کی تعزیت

اسلام آباد (پ۔ر) اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین سید جنید اخلاق اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے پاکستان کے معروف افسانہ نگار، ناول نگار خالدہ حسین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ خالدہ حسین وہ پہلی افسانگار خاتون تھی جنہوں نے تجریدی افسانے لکھے۔ اُن کی کتابیں ’’پہچان‘ ‘ ، ’’دروازہ‘‘ ، ’’ معروف عورت‘‘، ’’ میں یہاں ہوں‘‘ کے علاوہ اُن کا ناول’’ کاغذی گھاٹ‘‘ ادب میں اہم کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔ اُنہیں حکومت پاکستان کے جانب سے صدارتی عزاز برائے حُسن کارکر دگی سے بھی نوازا گیا ۔اُن کے انتقال سے پاکستانی ادب ایک اہم لکھنے والی سے محروم ہوگیا۔چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان سید جنید اخلاق اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے مرحومہ کے لیے دُعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔اُن کے جنازے میں اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل اور افسران نے شرکت کی۔

Comments are closed.