اہل قلم کی گروپ انشورنس

اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے 1999میں اہل قلم کے لیے گروپ انشورنس کا منصوبہ شروع کیاگیا تھا۔اس حوالے سے دومرحلوں میں699اہل قلم کی انشورنس کی گئی تھی۔اس انشورنس سکیم سے مستفید ہونے والے اہل قلم کے سالانہ پریمیم کی ادائیگی اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے کی جاتی ہے جبکہ اس کا فائدہ اہل قلم یا ان کے پسماندگان کو ہوتاہے۔
طبعی موت کی صورت میں 100000/-(ایک لاکھ روپے) جبکہ حادثاتی وفات،معذوری کی صورت میں
200000/-(دولاکھ روپے )کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

اب تک ایک سو اڑتالیس ( 148) اہل قلم کی طبعی وفات کی صورت میں پسماندگان کو 14800000/-(ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ روپے) جبکہ حادثاتی وفات کی صورت میں چار خاندانوں کو 800000/-(آٹھ لاکھ روپے) کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔
اس سکیم کے تحت جلد ہی تیسرے مرحلے کا آغاز  کیاجارہاہے جس میں 250اہل قلم کی انشورنس کی جائے گی۔

Comments are closed.