اکادمی ادبیات پاکستان حکومت پاکستان کا ایک خود مختار ادارہ ہے جو جولائی 1976 میں قائم کیا گیا۔ اس کا بنیادی مقصد پاکستانی زبانوں میں ادب کی ترویج و ترقی اور ادیبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے۔
اکادمی کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہے، جبکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں (کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ) میں بھی اس کے علاقائی دفاتر قائم ہیں۔
بنیادی مقاصد
- پاکستانی ادب کی ترویج و اشاعت
- ادیبوں کی فلاح و بہبود
- سالانہ ادبی ایوارڈز کا انعقاد
- ادبی کانفرنسوں اور سیمینارز کا انعقاد
- پاکستانی ادب کا غیر ملکی زبانوں میں ترجمہ
